ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی دیگرکانگریسی لیڈروں کے ساتھ حراست سے رہا 

پرینکا گاندھی دیگرکانگریسی لیڈروں کے ساتھ حراست سے رہا 

Thu, 24 Dec 2020 20:37:02    S.O. News Service

نئی دہلی،24 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ملک میں جاری کسان تحریک کے بارے میں بات کرنے کے لئے آج کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سمیت تین رہنما صدر رام ناتھ کووند سے ملنے پہنچے تھے۔

کانگریس کومارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے بعد پرینکا گاندھی سمیت کئی دیگررہنماؤں کو تحویل میں لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے والی پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ضد پر اڑی ہوئی ہے۔ آج جو بھی حکومت پرسوال اٹھاتا ہے، وہ غدار کہلاتا ہے۔

پرینکا نے کہا کہ حکومت کے دل میں کسانوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ تاہم زیر حراست پرینکا گاندھی سمیت دیگر کانگریس قائدین کو رہا کردیا گیا۔


Share: